ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال: کانگریس- سی پی ایم کے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے پر بی جے پی کا طنز، دونوں کا ٹی ایم سی کے ساتھ ساز باز

مغربی بنگال: کانگریس- سی پی ایم کے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے پر بی جے پی کا طنز، دونوں کا ٹی ایم سی کے ساتھ ساز باز

Fri, 01 Jan 2021 21:26:33    S.O. News Service

کولکاتہ،یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) کانگریس اور سی پی ایم نے اچانک اعتماد کے ووٹ کا مطالبہ کرکے مغربی بنگال کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں جانے والے لیڈروں پر دونوں جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے مغربی بنگال کی سیاست میں بھرم کی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔ کانگریس کے عبد المنان اور سی پی ایم کے سینئر رہنما سوامی چکرورتی نے غیر مصدقہ خبر کے حوالے سے کئی ٹی ایم سی لیڈروں کو بی جے پی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی کے ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے باوجود ایم ایل اے کاعہدہ برقرار ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں یہ دیکھنا ہوگا کہ حکومت چلانے کے لئے ٹی ایم سی کے پاس ضروری تعداد موجود ہے یا نہیں اور اسی وجہ سے کانگریس اور سی پی ایم نے بنگال اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کا مطالبہ اٹھایا ہے۔بنگال میں بی جے پی کے چیف ترجمان شمک بھٹاچاریہ نے کہاکہ یہ سی پی ایم - کانگریس کے ساتھ ٹی ایم سی کا ایک ساز باز کا گیم ہے کیونکہ اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کے ذریعہ دونوں جماعتیں ٹی ایم سی کو موقع فراہم کر رہی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوسکے کہ ان کے پاس معقول تعداد ہے،اس طرح اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کو موقع ملے گا تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ پارٹی بالکل بھی بیک فٹ پر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بنگال کی سیاست میں ٹی ایم سی بمقابلہ بی جے پی کی لڑائی گذشتہ کچھ دنوں سے دیکھنے کو مل رہی تھی، لیکن اب بی جے پی کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ سی پی ایم اور کانگریس ٹی ایم سی کے ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف اکٹھا ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔


Share: